مکرمی! گزارش ہے کہ اہالیان محلہ 74 تا 81 جناح بلاک اعوان ٹائون ملتان روڈ والوں نے برلب سڑک ہجویری ٹائون ناجائز تجاوزات اوردکانوں کے سامنے جگہ گھیری ہوئی ہے۔ جس پر گاڑیوں اور موٹرسائیکل وغیرہ کا رش لگا رہتا ہے اور پیدل چلنا بھی دوبھر ہے۔ نیز اس سلسلہ میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کے پاس متعدد باردرخواستیں جمع کرا چکے ہیں لیکن ان کی طرف سے ان پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہماری درخواست ہے کہ ناجائز تجاوزات اور غیرقانونی دکانوں کو ختم کیا جائے تاکہ سڑک کشادہ ہوسکے اور آمدورفت میں آسانی رہے۔ ( چودھری لیاقت علی ، لاہور)