راولپنڈی(آئی این پی)عدالت نے امریکی نژاد خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کردی،پولیس نے وجہیہ سواتی اغوا و قتل کیس کے ملزمان کو ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے سول جج طلعت وحید کی عدالت میں پیش کردیا،ملزمان رضوان، والد حیرت اللہ اور ان کا ملازم سلطان اس کے علاوہ وقوعہ کی جگہ دھونے والی خاتون ملازمہ زاہدہ، ملازم زید اور ملازم یوسف بھی پیش کردیئے گئے،عدالت کی جانب سے ملزمان کا4 روزہ ریمانڈ پولیس کو فراہم کردیا گیا، ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کو اگلی سماعت کیلئے چار جنوری تک ملتوی کردیا گیا۔
وجیہ سواتی،قتل
وجیہہ سواتی قتل کیس؛ملزموں کے ریمانڈ میں 4روز کی توسیع
Jan 02, 2022