موٹر سائیکل سوار ریٹائرڈ ٹیچر ٹرالر کی زد میں آکر چل بسا،ڈرائیور گرفتار

جہانیاں (نامہ نگار) ریٹائرڈ ٹیچر ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق،پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ محلہ غریب آباد کا ریٹائرڈ ٹیچر مرزا محمد جمیل اپنے موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کی زد میں آگیا اور بری طرح زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈرائیور عدنان گوپانگ سکنہ رحیم یار خان کو ٹرالر سمیت تحویل میں لے لیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جہانیاں بائی پاس روڈ کے اطراف میں سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر موٹر سائیکل سوار ون وے روڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط سائیڈ سے کراسنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر حادثات جنم لیتے ہیں۔
حادث

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...