احساس پروگرام کے نام پر پیسے لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا ، اہل علاقہ نے خوب پٹائی کی  

Jan 02, 2022

لڈن (نامہ نگار )احساس پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار، تفصیل کے مطابق لڈن کے نواحی علاقہ موضع احمد آباد میں احساس پروگرام کے جعلی نمائندے بن سادہ لوح خواتین سے فی کس دو سو روپے وصول کر رہے تھے۔علاقہ معززین کو شک ہونے پرپوچھا گیا تو احساس پروگرام کے جعلی نمائندے ثابت ہونے پر خوب درگت بنائی،اور دو سو روپے فی کس خواتین کو واپس دلوائے جعلی نمائندوں میں شامل حمزہ تبسّم،عمران جوئیہ ولداللہ یار،طیب اشرف،اور ماجد چدھڑ شامل تھے۔
جعلی گروہ

مزیدخبریں