پی این ایس تبوک کامیری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹاٸم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران پورٹ دقم،عمان کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک پاکستان بحریہ کے 25 ویں ڈسٹرائر سکواڈرن کے بیڑے کا حصہ ہے جو جدید ترین ہتھیاروں اور ماحول سے متعلق کثیرالجہدخطرات کے دوران بحری ا ٓپریشنز کی انجام دہی میں باصلاحیت سنسرز سے لیس ہے۔عمان کی بندرگاہ دقم‎ آمد پر عمانی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا، جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمانی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پی این ایس تبوک کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن