لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نئے سال 2023 کے پہلے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ پہنچ گئے جہاں انکا سی ای او ہیلتھ،چنیوٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر اور ایم ایس ڈاکٹر مسعود ورک نے استقبال کیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے زیر تعمیر نئے بلاک کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام اور استعمال ہونیوالا مٹیریل کی کوالٹی کو چیک کیا۔