لاہور(نیوز رپورٹر ) دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کیلئے خوشیوں ، رحمتوں، برکتوں اور امن والا ثابت ہو۔ نئے سال کے آغاز پر حکومت اور اپوزیشن گذشتہ سال کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے ملک کے استحکام اور قوم کی خدمت کیلئے ترجیحات کا تعین کریں۔گذشتہ سال تو ملک اور قوم کیلئے بے حد پریشان کن ثابت ہوا ہے۔ اب ضروری ہے کہ ہمارے حکمران اور سیاستدان گروہی اور مفادات کی سیاست کی بجائے ملک اور قوم کے مفادات کے لئے سوچیں اور مل بیٹھیں۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال عدم استحکام اور سیاسی انتشار کا سال رہا ہے ،پورا سال سیاستدان عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے ہیں۔