آئی ٹی ماحول کے تناظر میں پر فارمنس آڈیٹنگ سمیت تین کورسز 


لاہور ( کلچرل رپورٹر) پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہور کے زیر اہتمام آئی ٹی ماحول کے تناظر میں پرفارمنس آڈیٹنگ، پریزنٹیشن اسکلز پر سمولیشن ایکسرسائزز اورپرفارمنس آڈٹ کی منصوبہ بندی کے مرحلے کے موضوع پر تین مختلف کورسز کا انعقاد کیاگیا،جس میں ملک بھر کے 53 افسران نے حصہ لیا۔ کورسز کوالیفائیڈ ٹرینرز کی نگرانی میں شرکاء کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے۔

افسروں کو آئی ٹی اور تنظیمی پہلوؤں پر رسک مینجمنٹ کا جائزہ لے کر آڈٹ کے مقصد اور فوائد کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔کورس کے ذریعے آئی ٹی کا تعارف، آئی ٹی کے اثرات، آئی ٹی پروجیکٹس کی پرفارمنس آڈیٹنگ، آئی ٹی پروگرام مینجمنٹ، آئی ٹی پروجیکٹس کے آڈٹ کی اہمیت اور آڈٹ میں شمولیت کے مقاصد اور فوائدکے بارے میں افسروں کو تربیت دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن