لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاید روپڑی نے جے بلاک ماڈ ل ٹاؤن میں جماعتی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریہ پر قائم ہوا اسے سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئیگا۔ پارلیمنٹ بغیر کسی دباؤ کے قرآن و سنت کے مطابق فیصلے کرے۔ پاکستان کو مثالی اسلامی نظریاتی ریاست بنایا جائے اور خود انحصاری وملکی ترقی کے ذریعے اسلامی معاشی نظام لایا جائے تو عالم اسلام کے اتحاد کے دروازے کھل جائیں گے۔کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ بھی اتحاد امت کے ذریعے ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں، کشمیر اور فلسطین سے غداری نہیں کی جا سکتی، بعض قوتیں مسلم ممالک کی عوام اور حکومتوں کے درمیان تصادم کیلئے افواہ سازی کر رہی ہیں۔
پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جائیگا، عبدالوحید شاہد روپڑی
Jan 02, 2023