پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی کو موقع دینا دانشمندی نہیں، جاوید قصوری 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 22کروڑ عوام مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو آزماچکے ہیں۔ اب بار بار ان کو موقع فراہم کرنا کوئی دانشمندی نہیں۔ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی ہے۔ کم وسائل اور اقتدار سے باہر رہ کر بھی ہمارے لوگ شب و روز خدمت خلق کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو انہیں مایوس نہیں کریںگے۔ جماعت اسلامی کا ماضی شاندار اور مستقبل تابناک ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن