لاہور ( نیوز رپورٹر) سماجی کارکن ملک نعیم کے صاحبزادے ملک عبدالرحمان کے رسم چہلم کے موقع پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔صدارت الحاج سید پیر افضال حسین شاہ زنجانی سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی نے کی۔کرامت مجاہد قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ن لیگی ایم پی اے محمد شہباز احمد، جوائنٹ سیکرٹری علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ ن عامر چشتی و دیگر نے شرکت کی۔مفتی عمران نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کروائی۔