ٹیکنوکریٹ حکومت کا کردار ملک خطرناک ثابت ہو گا، رانا تنویر 


فیروز والہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات جس طرف جا رہے ہیں اس وقت یہاں پر ٹیکنوکریٹ حکومت کا کردار ملک کے لیے اور خطرناک ثابت ہو گا ملکی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے ٹیکنوکریٹ حکومت بنائی جائے پاکستان کے حالات کے مطابق ملک میں الیکشن 2023 کی بجائے 2024 میں کرائے جائیں تاکہ حکومت اپنی رخصت سے پہلے عوام کو 2018 جیسی سہولیات دینے میں کامیاب ہوجائے۔ پاکستان میں پہلے بھی ٹیکنوکریٹ حکومتیں رہی مگر وہ کامیاب ہونے کی بجائے بری طرح فلاپ ہوئیں۔ مسلم لیگ ن یہ بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو اس مہنگائی سے باہر نکال کر زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول  اور چودھری ارشد ورک کے علاوہ دیگر  ارکان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن