کاہنہ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا کہ عمران نیازی اقتدار چھن جانے کے بعد حواس باختہ ہو چکے ہیں ۔عمران نیازی وزیر اعظم بننے کے قابل نہیں ہے نہ ہی پرویز الہی ۔وزیر اعلی دونوں ہی مفاد پرست ہیں ۔پاکستانی عوام کو علم تھا کہ عمران نیازی کو وزیر اعظم کس نے بنایا اور پرویز الہی وزیر اعلی کیسے بنے ۔ملک کا راز فاش کرنے والے شخص کو ملک کا وزیر اعظم اور وزیر اعلی نہیں بنانا چاہئے تھا کیونکہ یہ لوگ اس قابل نہیں تھے کہ انکے ساتھ ملکی راز شیئر کئے جاتے۔
اور ملک کی باگ ڈور انکے حوالے کی جاتی کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انکی آنکھیں آسمان کے ساتھ ہوتی ہیں اور یہ وقت گزر جانے پر سب کچھ اگل دیتے ہیں جس کا فائدہ ملک دشمن اور ملک دشمن عناصر اٹھاتے ہیں ۔