وزیراعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا مبشر 


لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،مسلم لیگ نے پاکستان کو بنایا ہے اوریہی اسے بحرانوں سے نکالے گی،عمران خان نے توشہ خانہ کی اربوں روپے کی چیزوں کو کوڑیوں کے بھائو میں خریدا،عمران خان سے لوٹی ہو ئی ایک ایک پائی وصول کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں خیابان امین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔رانا مبشر اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سالہ میں اتنے قرضے لئے  جتنے گذشتہ  70سالوں میں بھی نہیں لئے گئے،ان قرضوں سے نہ ملک میں موٹر ویز بنیں اور نہ کوئی میگا پراجیکٹ شروع کیا گیا،ان قرض  کے پیسوں سے عمران خان نے صرف اپنے حواریوں کو نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس چیز کا کوئی حق نہیں تھا کہ وہ پاکستان کو دی گئیں بطور تحفہ چیزیں کوڑیوں کے دام خریدیں،عمران خان نے اپنے دور میں ملک کے خلاف سازشیں کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ رانا مبشر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان کو بڑی قربانیاں دے کر بنایا اور اب بھی یہی جماعت ملک کو درپیش مشکلات سے نکالے گی، عمران خان ملک کے خلاف روزانہ پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہو گا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک پہلے کی نسبت زیادہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میںبے روز گار  نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور بے گھر افراد کو پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا جسے وہ پورا کرنے میں ناکام رہے،عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ حکومت میں آ نے کے بعد باصلاحیت معاشی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مدد دے گی لیکن عمران خان اور اس کی ٹیم نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...