عمان (اے پی پی) اردن کے حکام نے ولی عہد شہزادہ الحسین کا سعودی منگیتر رجوہ خالد سے نکاح کا اعلان کیا ہے۔ العریبیہ نیوز نے اردن کے ایوان شاہی کے حوالے سے بتایا ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کا نکاح ان کی سعودی منگیتر رجوہ خالد السیف سے یکم جون 2023ء کو ہوگا۔ رجوہ سعودی عرب میں ہائی سکول کے بعد امریکہ میں انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گئیں اور امریکن یونیورسٹی سیرا کیوس‘ نیویارک کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سے گریجویشن کی۔ ان کی منگنی کی تقریب رواں سال اگست کے مہینے میں ریاض میں رجوہ کے والد کے گھر منعقد ہوئی تھی۔