لندن (نیٹ نیوز) اطالوی شہری نے عجیب الخلقت سمندری مخلوق کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ عجیب و غریب سمندری مخلوق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا جسم مکمل طور پر شفاف ہے، صرف آنکھوں میں رنگ موجود ہے۔ یہ آبی مخلوق اس قدر شفاف جسامت کی حامل ہے اس کے پیٹ میں موجود تھیلی نارجی رنگ کے انڈوں سے بھری ہوئی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 12 اعشاریہ 3 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ 26 ہزار سے زائد لوگ ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔
شفاف جسامت کی حامل عجیب و غریب آبی مخلوق کی ویڈیو وائرل
Jan 02, 2023