طاہر القادری کے ترجمہ عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ مکمل 

Jan 02, 2023


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآ ن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ترجمہ عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ مکمل ہو گیا ہے ۔ترجمہ کی تکمیل پر اوسلو ناروے میں پروقار تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی  اور یور پ سے عہدیداران اور ذمہ داران نے پروقار تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ترجمہ عرفان القرآن کی ڈینش زبان میں تکمیل پر محترم علامہ سید محمود شاہ الازہری القادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) کو مبارکباد دی اور کہا کہ حکمت و دانائی کے اس خزانے کو ہر خطے اور معاشرہ تک پہنچانے کی اس دینی خدمت کو اللہ تعالیٰ قبول و منظور فرمائے شیخ الاسلام اس عظیم خدمت دین انجام دینے پر گولڈ میڈل سے نوازا انہوں نے کہا کہ سید محمود شاہ الازہری القادری منہاج القرآن کا عظیم جانثار، مشن کے وفادار اور قابل فخر رہنما ہیں سید محمود شاہ نے  ترجمہ کی  ابتدا ء  سے لیکر انتہاء  تک  معاونت کی طباعت کے مراحل اور متعلقہ تمام امور کی خود سرپرستی کی۔

مزیدخبریں