رانا ساجد علی کی نماز جنازہ ادا،آبائی گائوں میں سپردخاک،آج قل خوانی


مانگا منڈی ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ء اور جنرل سیکرٹری یو سی 266 رانا ساجد علی حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔مرحوم کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤںچاہ تمولی میں ادا کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں ایم این اے ملک افضل کھوکھر یونین کونسلوں کے صدر رانا حمد سعید ،محمد طارق بٹ سیکرٹری ملک ریاض ،شیخ جمیل احمدکے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں چاہ تمولی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی روئے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج 9بجے جامع مسجد چاہ تمولی میں ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...