ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ سوشل سکیورٹی میں چپقلش،ورکزپنشن سے محروم


 لاہور (نامہ نگار)ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ سوشل سکیورٹی لوکل آفس سٹی کی آپس میں چپقلش کے باعث فیکٹریوں کے معذور ورکر اس چپقلش کی بھینٹ چڑھ گئے۔اور ان کی پنشن بند کردی جس سے معذور پینشنیرز افراد کاان کے اقدام کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے منسٹر محنت افراد ،قوت فیکٹری لیبروکمشنر سوشل سکیورٹی سے پنشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

 ڈائریکٹر آڈٹ امجد و ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ فہیم چوہدری کے درمیان میں رنجش کی وجہ سے معذور فیکٹری ورکروں کی ماہانہ پنشن بند کردی جسکی وجہ سے معذور محنت کشوں کے گھروں میں فاقہ اور پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ سوشل سکیورٹی نے معذور پینشنرز افراد کیلئے رجسٹرڈ رکھا ہوا ہے جو ہر 6 ماہ بعد حاضر ہو کر حاضری لگائی جاتی ہے۔ حاضر نہ ہونے پر پنشن بند کر دی جاتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن