لاہور(نامہ نگار) انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے سال2022کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نے ایک لاکھ 46ہزار326 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق سال 2022 میں خطرناک ملزمان سمیت کل ایک لاکھ53ہزار129 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 5 ارب 44کروڑ 32لاکھ 81ہزار 880 روپے مالیت کی برآمدگی بھی کی۔ 972 گینگز کے 2383 ممبران کو گرفتار کر کے ان سے 81کروڑ 22لاکھ 20ہزار 891روپے مالیت کی ریکوری ہوئی۔
اسی طرح قتل کے 872 جبکہ اندھے قتل کے 24ملزمان کو گرفتار کر کے جیل پہنچایا گیا۔ اغواء برائے تاوان کے 10 مقدمات چالان جبکہ 30ملزمان گرفتار ہوئے۔ ڈکیتی،رابری معہ قتل کے 17 مقدمات چالان، 38 ملزمان گرفتار اسی طرح اشتہاری ملزمان کے خلاف سال 2022 میں کریک ڈاؤن کے دوران اے کیٹیگری کے2240، بی کیٹیگری کے 7264 اور 5309 عدالتی اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی کارکردگی بتاتے ہوئے اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ چوری اور چھینی گئی 333 کاریں، 532دیگر وہیکلز 11433 اور چھینی گئی 462موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق خواتین کے اغواء کے 3081 مقدمات میں 268 خواتین بازیاب،2872مقدمات خارج اسی طرح سال 2022 میں بچوں کے اغواء کے 843 مقدمات میں 196مغوی بازیاب جبکہ773مقدمات خارج کیے گئے۔منشیات کے4468مقدمات میں کل 4620 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔اسی طرح ہوائی فائرنگ کے 995مقدمات میں 1240ملزمان گرفتار ہوئے۔اسلحہ کے 6466 مقدمات میں کل 6478 ملزمان کو جیل کی ہوا کھانا پڑی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ پتنگ بازی کے 6525مقدمات میں 6532 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل سال 2023 میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ونگ میں تفتیشی افسران اور گاڑیوں کی کمی کو پورا کر کے انویسٹی گیشن ونگ کومزید فعال بنایا جائے گا۔