سیالکوٹ‘ سرگودھا‘ ننکانہ میں گیس‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری


سیالکوٹ + سرگودھا + ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) سیالکوٹ شہر کے معروف علاقوں میں سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔ عرصہ دراز سے تعینات افسران عوامی مسائل کے خاتمہ میں کلیدی کردار ادا کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ سیالکوٹ گوندل روڈ ، بھڑتھ، چپراڑ، مراکیوال، پسرور روڈ، دھیرا سندھا، کوٹلی لوہاراں، کھروٹہ سیداں سمیت دیگر کئی علاقوں میں سوئی گیس کی بندش اور لوڈ شیڈنگ کی شکایت کی جا رہی ہے۔ موضع بھڑتھ گوندل روڈ پر مین روڈ کے سینکڑوں شہری سوئی گیس سے محروم ہیں۔ متعلقہ حکام کو شکایت کرنے کے باوجود کسی قسم کا کوئی مسئلہ حل نہیں کروایا جا رہا ہے اور سوئی گیس حکام اپنے دفاتر سے غائب ہیں جبکہ انتظامی نااہلی سے ضلع بھر کے متعدد علاقوں میں گیس چوری کی شکایات پائی جا رہی ہیں۔ اہلیان سیالکوٹ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر فوری نوٹس لیا جائے۔ سرگودھا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سرگودھا میں سوئی گیس کی قلت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز صبح سویرے سوئی گیس کی بندش کے بعد دن کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی کو مفلوج بنا کر رکھ دیا جس کو صارفین نئے انگریزی سال کا تحفہ قرار دے دیا اور کہا کہ گزشتہ سال 2022ء میں سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی طرح نئے سال کے پہلے ہی روز سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پورے سال برقرار رہنے کا گرین سگنل ہے۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میںسوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو گھروں میں کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی گیس حکام کی طرف سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی باقاعدہ شیڈول جاری نہ کیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ مجبورا مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ سوئی گیس کے عملہ کو لائنوں کی مرمت وغیرہ کا کام کرنا ہوتا ہے تو اس کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے تاکہ شہریوں کو شیڈول کے مطابق سوئی گیس کی فراہمی یقینی ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...