نیو ایئر پر خواتین کیساتھ زبردستی سیلفی بنانے پر جھڑپ ‘متعدد افراد زخمی


اتر پردیش(نیٹ نیوز)  نیو ایئر پر خواتین کے ساتھ زبردستی سیلفی بنانے کے دوران جھگڑا، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی  میں نیو ایئر پارٹی کے موقع پر اس وقت دو گروپوں میں جھڑپ شروع ہوگئی جب چند مردوں نے خواتین کے ساتھ زبردستی سیلفی بنانے کی کوشش کی۔ پولیس حکام کے مطابق خواتین کے شوہروں کا ہنگامہ کرنے والے ملزمان کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ جس پر ملزمان نے نہ صرف ان کے شوہروں کو مارا بلکہ محلے کے افراد اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز بھی بیچ بچاؤ کے دوران زخمی ہوئے۔ بعدازاں پولیس نے دو افراد کو مار پیٹ کے الزام میں گرفتار کیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن