اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت پاکستان نے جنوبی کوریا کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت مدثر علی چیمہ کو کوریا کے لیے پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کا اعزازی کونسلر مقرر کر دیا ہے۔اس کا نوٹس وزیر اعظم ہاس اسلام آباد بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔مدثر علی چیمہ کا تعلق پاکستان کے ایک بڑے صنعتی شہر گوجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ سے ہی حاصل کی۔ گریجویشن پنجاب یونیوسٹی سے کی۔وہ مزید تعلیم کے لیے انگلینڈ چلے گئے جہاں سے انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ڈگری لی۔ 2006 میں جنوبی کوریا منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔
مدثر علی چیمہ کوریا کیلئے پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعزازی کونسلر مقرر
Jan 02, 2023