لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات 118 سے 73 ڈالر پر آ چکی ہیں لیکن لٹیروں کی حکومت نے ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا۔ سال 2022 پاکستانی معیشت اور کاروبار کیلئے تاریخ کا بدترین سال رہا،اسحاق ڈار ڈالر کو تو نیچے نہ لا سکے لیکن معیشت کو ضرور زیر زمین لے گئے ہیں ۔ اس سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 50 روپے کمی ہوئی۔
، مہنگائی نے 50 سالہ ریکارڈ توڑا، پالیسی ریٹ 16فیصد سے تجاوز کر گیا ، زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے کم ہو کر5.8 ارب ڈالر رہ گے، برآمدات ، ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی ہوئی لیکن بے شرم ٹولہ پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کے ارسطو احسن اقبال نے درست فرمایا ہے کہ ان کی نا م نہاد تجربہ کاری کی وجہ سے قوم آج پل صراط سے گزر رہی ہے ۔ اسحاق ڈار ڈالر کو تو نیچے نہ لا سکے لیکن معیشت کو ضرور زیر زمین لے گئے ہیں ۔
اسحاق ڈار ڈالر کو تو نیچے نہ لا سکے معیشت کو ضرور زیر زمین لے گئے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
Jan 02, 2023