لبنان ،شامی تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 2افراد ہلاک ،232کو بچا لیا گیا


بیروت(اے پی پی):لبنا ن کے شمالی ساحل پر  شامی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے ،تاہم لبنانی بحریہ  نے 232افراد کو بچا لیا ۔چینی خبررساں ادارے  نے  لبنانی بحریہ  کے ترجمان  کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ لبنان کے بطرون ساحل پر  شامی تارکین کی کشتی ٹوٹنے کے  بعد اس میں پانی داخل ہونا شروع ہوگیا   جس سے 2 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کی  اطلاع ملتے ہی امدادی آپریشن کرکے   232  افراد کو بچا لیا گیا  ۔
انہوں نے  کہا کہ امدادی آپریشن کے دوران ایک خاتون اور بچے کی لاش بھی سمندر سے نکالی گئی  جو کہ ڈوبنے والی کشتی میں سوار تھے ۔واضح رہے کہ لبنان  میں  حالات زندگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مقامی کرنسی کے گرنے کی وجہ سے یورپ میں غیر قانونی نقل مکانی کی کوششوں  میں اضافہ دیکھا گیا ہے ان میں سے ایک کوشش اپریل میں شمالی شہر طرابلس کے قریب 80 لبنانی اور شامی تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی کے ڈوبنے کا باعث بنی۔

ای پیپر دی نیشن