امید ہے 2023 چوروں اور لٹیروں سے نجات کا سال ہوگا،    اسلم اقبال

Jan 02, 2023


  لاہور (آئی ا ین پی ) سینئر صوبائی وزیر اور رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اہل وطن کو نئے سال کی مبارک باد دیتا ہوں، اللہ تعالی نئے سال کے دوران قوم کو امن، خوشحالی اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال کا نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ امید ہے نیا سال اہل وطن کیلئے خوشیاں لائے گا، نیا سال چوروں اور لٹیروں سے نجات کا سال ہوگا، پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی۔
۔ سینئر وزیر نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی بحران سے نکلے گا، پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا دعا ھے کہ نیاسال طویل عرصے سے بھارتی مظالم سہنے والے کشمیریوں کے لئے آزادی کا سال ثابت ہو۔

مزیدخبریں