ایوان صنعت وتجارت کی سب کمیٹی کا اجلاس‘تاجروں کے مسائل پر غور


 ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی کمیونیکیشن و یوٹیلٹی سب کمیٹی کا اجلاس کنوینئر خواجہ محمد فاروق کی صدارت میں ایوان میں منعقد ہوا اجلاس میں نائب صدر ایوان شیخ محمد عاصم سعید،نوید اقبال چغتائی،احتشام الحق،شیخ فہیم ستار اور کمیٹی سیکرٹری ساجد انصاری نے شرکت کی اجلاس میں شہر میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ، ٹریفک مسائل،موبائل کمپنیوں کے ملتان میں دفاتر، ریلوے پی آئی اے سے کاروباری برادری کے جڑے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد فاروق نے کہا کہ شہر ملتان میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ٹریفک بلاک ہونے کے مسائل کی وجہ سے کاروباری برادری سمیت شہری بھی پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ موبائل کمپنیوں سے بھی شکایات ہیں جن کے ازالے کے لیے ملتان میں ان کے قابل عمل دفاتر کی اشد ضرورت ہے ملتان جنوبی پنجاب کا حب اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے سیلولر کمپنیاں موبائل سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے مقامی سطح پر سہولیات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ تجاوزات اور سڑکات ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور اس کی وجہ سے ٹریفک مسائل بھی سر اٹھا رہے ہیں سی ٹی او اور متعلقہ محکموں کو اقدامات کرنے چاہیں کاروباری برادری کی سہولت کے لیے پی آئی اے بھی فلائٹس اپریشن میں اضافہ کرے تاکہ خطہ کے کاروباری لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر ہو اجلاس میں طے پایا کہ ٹریفک،ریلوے،پی آئی اے سمیت دیگر محکموں سے مسائل کے حل کے لیے آفیسران سے ملاقاتیں کی جائیں گی یا انہیں ایوان میں مدعو کرکے مسائل انہیں بتائے جائیں گے جبکہ ممبران کمیٹی نے اس حوالہ سے مختلف تجاویز بھی دیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...