چین، سنکیانگ سرحدی بندرگاہ  سے 7 ہزار سے زائد چین، یورپ  مال بردار ٹرینوں کی نقل وحمل

ارمچی  (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی سرحدی بندرگاہ ہورگوس نے 2022 کے دوران 7 ہزار سے زائد  چین- یورپ مال بردار ٹرینوں کو نمٹایا ہے۔چائنہ ریلوے ارمچی گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ بندرگاہ کے ذریعے نمٹائی گئی ٹرینوں کی تعداد سال 2022 میں اوسطا یومیہ 19 سے زائد رہی جس میں زیادہ سے زیادہ یومیہ تعداد 27 تھی۔کمپنی نے خدمت کی بڑھتی مقبولیت کو نقل و حمل کے بڑے حجم، کم قیمت، وسیع نیٹ ورک اور استحکام کا سبب قرار دیا ہے۔ہورگوس کسٹمز کے مطابق 2022 کے آغاز سے بندرگاہ سے گزرنے والی مال بردار ٹرینوں نے چین میں 140 سے زائد اقسام کا سامان صوبوں اور شہروں تک پہنچا یا۔ اس میں ہیبے، ہی نان ، جیانگ سو، گوانگ ڈونگ ، شنگھائی اور چھونگ چھنگ شامل ہیں۔ اس میں جرمنی سے مشینری اور سامان ، وسطی ایشیا سے معدنی مصنوعات کی نقل وحمل کی گئی۔اس وقت 76 راستے ہورگوس سے گزرتے ہیں جس سے 200 سے زائد اقسام کے سامان کی نقل وحمل کی جاتی ہے۔ اس میں ملبوسات، روزمرہ ضرورت کی اشیا، الیکٹرانک مصنوعات اور میکنیکل پرزے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن