ریاض (این این آئی )سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سیکورٹی فورس پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور مصری حکومت کی حمایت پر زور دیاہے ،اس حملے کی ذمہ دار داعش نے قبول کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے مصر کے شہر اسماعیلیہ میں ہونے والے حملے کی مذمت کی اور ایک سکیورٹی چوکی کو نشانہ بنایا۔ امارات نے بھی مصری سکیورٹی فورس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے مصری سیکورٹی فورس کو نشانہ بنانے والے حملے کی شدید مذمت کی۔
کرتے ہوئے مصری حکومت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔مصری سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دو مسلح افراد نے سیکیورٹی چوکی کے قریب آتے ہی فائرنگ کردی، حملہ آور ایک کار یا دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں میں سے ایک کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا جو فرار ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں 3 افراد ہلاک اور کم از کم دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ یاد رہے مئی میں مغربی سینائی میں ایک حملے میں 11 مصری فوجی مارے گئے تھے۔