لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیرِ کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر کیا گیا ہے۔ سندیپ سنگھ کے خلاف کیس جونیئر خاتون اتھلیٹکس کوچ کی شکایت پر چندی گڑھ پولیس نے دائر کیا ہے۔ وزیرِ کھیل نے کیس دائر ہونے سے قبل الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ اتھلیٹکس کوچ نے الزام لگایا کہ پہلے وزیرِ کھیل نے انہیں جم میں دیکھا اور پھر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا۔ وزیرِ کھیل نے میرے سرٹیفکیٹس کا معاملہ حل کرنے کیلئے گھر بلایا، گھر پہنچنے پر انہوں نے جنسی مس کنڈکٹ کا مظاہرہ کیا۔