چین، ہوا سے بجلی کے ایک  بڑے منصوبے کا آغاز

شین یانگ  (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ میں ساحلی ہوا سے بجلی پیدا کرنے  کا ایک بڑا منصوبہ قومی  گرڈ سے منسلک ہوگیا ہے اور ہفتہ  کے روز سے اس نے باقاعدہ  کام شروع  کردیا  ہے۔ہوا سے بجلی پیدا کرنے  کا  یہ 4 لاکھ کلو واٹ منصوبہ ہر سال 1.13 ارب کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی فراہم کر سکتا ہے جو تقریبا 6 لاکھ  گھرانوں کی پورے سال کی بجلی کی طلب کو پورا کر سکتا ہے۔اس منصوبے کے سرمایہ کار اور تیار کنندہ اسٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی شمال مشرقی برانچ  نے کہا  ہے کہ اس منصوبے سے 3 لاکھ 45 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت  ہوگی اور اس سے  کاربن ڈائی آ کسائیڈ کے اخراج کو 9 لاکھ 12ہزار ٹن سالانہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔مجموعی طور پر 2.2 ارب  یوآن(تقریبا 31 کروڑ لاکھ 60 امریکی ڈالر)کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس منصوبے میں 220 کلو وولٹ بوسٹر اسٹیشن کے علاوہ 80 ونڈ ٹربا ئنز شامل  ہیں جن میں سے ہر ایک کی صلاحیت 5 میگا واٹس ہے۔لیائوننگ میں اسٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ذریعے مکمل کیا جانے والا یہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے   کی مدت (2021-2025) کے دوران نئی توانائی کا پہلا بڑا منصوبہ ہے۔ کمپنی لیائو ننگ اور ہمسایہ اندرون منگولیا میں نئے توانائی کے مزید مراکز بنانے اور 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے اختتام سے قبل صاف توانائی کی اپنی نصب شدہ صلاحیت کو  60 لاکھ کلو واٹس تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...