مہنگائی نہیں چاہتے‘ سخت فیصلے ملک بچانے کیلئے کر رہے ہیں: قمر کائرہ

Jan 02, 2023


گجرات (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم قمر زمان کائرہ نے نندووال میں 34ملین کی لاگت سے سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان پھیکا نعرہ ثابت ہوا ہے۔ ہم خود بھی مہنگائی نہیں چاہتے، سخت فیصلے ملک بچانے کیلئے کر رہے ہیں۔ ہم پر مہنگائی کرنے کا الزام لگانے والے بتائیں ہمارے کس فیصلے سے مہنگائی بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کبھی بھی پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے۔ پوری دنیا میں پٹرول مہنگا ہوا، صرف پاکستان میں نہیں، شام 8بجے مارکیٹیں بند کرنے سے ملک کو 100ارب ڈالر کا فایدہ پہنچے گا۔ منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود فنڈز لارہا ہوں۔

مزیدخبریں