اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) رہنماء تحریک انصاف سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نیا سالِ انتخاب اور امپورٹڈ آلائشوں سے نجات کا سال ہے سردار ایاز صادق کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ وہ چوروں کے پی ڈی ایم نامی اس گروہ کا بیانیہ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں جسے قوم ردی کی ٹوکری کی نذر کرچکی ہیپی ڈی ایم کی پوری سیاست انتخاب سے فرار کی کوششوں تک سکڑ چکی ہیاسد قیصر نے کہا کہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈال کر ملک سے فرار ہونے والوں کو این آر او ٹو کا لالی پاپ دیکر مسندوں پر بٹھایا گیا12 سو ارب روپے کا ڈاکہ حلال کرنے کیلئے رجیم چینج کے سازش کاروں نے نیب کی بربادی کی اجازت دی عمران خان ملک میں دیانت و امانت کا استعارہ، وعدہ معاف گواہوں سے زرداریوں اور شریفوں کو قابو کیا جاتا ہے پی ڈی ایم کی شکل میں مسلط کٹھ پتلیوں نے دستور پامال،جمہوریت کو شرمندہ کیا ہے، اسد قیصر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہاتھوں پر شہید ارشد شریف کا خون، دامن پر سینیٹر اعظم سواتی سے ہونے والے ظلم کے داغ ہیں اظہارِ رائے سے جان و مال کی سلامتی تک، شہریوں کے حقوق کی پامالی کی سیاہ ترین تاریخ رقم کی جارہی ہے ایاز صادق کی حکومت انتقام میں اندھی، اقدار کی پامالی میں ہر اخلاقی حد عبور کررہی ہے سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چادر و چار دیواری پہلے پامال، تعفن و غلاظت میں بینظیر اور ان کی والدہ کیخلاف چلائی جانے والی مہم سے بھی زیادہ گندگی پر اتر چکے ہیں۔