اسلام آباد (رپورٹ:عبدالستار چودھری) بھارتی صحافی رعنا ایوب نے امریکہ میں پریس ایوارڈ کی تقریب میں فاشسٹ مودی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی جیسے درندے نےG-20 کی سربراہی سنبھالی ہے جس کے ہاتھ2000 مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں اور جسے ’’گجرات کا قصاب‘‘ کہا جاتا ہے۔ رعنا ایوب نے واشنگٹن میں پریس فریڈم ایوارڈ حاصل کرنے کے موقع پر بھارت میں جاری مسلمانوں کے خلاف مظالم اور بھارتی میڈیا اور اس فاشسٹ حکومت کے ظالم اقدام سامنے لانے کے خلاف رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں پر عائد پابندیوں سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا بھارت میں جاری مظالم کے باوجود مودی کو عالمی فورم کا سربراہ بنانا اس فاشسٹ مودی کو سپورٹ فراہم کرنا ہے جو گجرات میں مسلمانوں کے بدترین قتل عام اور بھارت میں جاری مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کو پروان چڑھا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے اخباروں اور جریدوں میں ایسے فاشسٹ کی تصویریں چھپنا بھی سوالیہ نشان ہے جس پر امریکی حکام کو نظرثانی کرنے چاہیے۔ مودی کی جانب سے پریس فریڈم کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے اور بھارت میں صحافیوں کا سچ بولنا ممکن ہی نہیں رہا جس کی وجہ سے انہوں نے پریس فریڈم ایوارڈ دیئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس دوران انہوں نے فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عقیلہ کی صہیونی فورسز کے ہاتھوں شہادت کا بھی ذکر کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
بھارتی صحافی