2022، اسلام آباد ہائیکورٹ  اہم نوعیت کے مقدمات کی بدولت چھائی رہی 


اسلام آباد(وقائع  نگار )2022 کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ بہت سے اہم نوعیت کے مقدمات کی بدولت چھائی رہی پہلی مرتبہ عدالت عالیہ نے رات کو مقدمات کی سماعت اور ہفتہ وار چھٹی کے روز بھی سائلین کو انصاف کی فراہمی کی گئی ہے سال 2022 کے دوران عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن کی سپریم میں بطور جج ترقی ہوئی اور نئے چیف جسٹس عامرفاروق کی تقرری ہوئی اسلام آباد ہائی کورٹ نے  سالگِرہ  کے دوران کیسز کا ڈیٹا جاری کر دیا یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک کیسز دائر اور نمٹائے جانے کا ڈیٹا جاری کیا گیا سال 2022 میں 10 ہزار 332کیسز دائر کیے گئے ایک سال کے دوران 11 ہزار 271 کیسز نمٹائے گئے، سال کے اختتام پر زیر التوا کیسز کی تعداد 17 ہزار 54 ہے۔
 اسلام آباد ہائیکورٹ 

ای پیپر دی نیشن