وزیر اعظم کے ہزارہ میں ترقیاتی کام شروع کرنے  کے احکامات 

Jan 02, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار ) ایبٹ آباد سے رکن قومی اسمبلی و وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کی طویل جدوجہد کی بدولت بالآخر وزیر اعظم شہباز شریف نے ہزارہ میں ترقیاتی کاموں کی ازسر نو شروعات کے احکامات جاری کردیئے ہیں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد و ڈسٹرکٹ ہری پور اور ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے گیس کے 4سال سے رکے ہوئے فنڈز بحال کردئے گئے ہیں اور  پروجیکٹس پر ایک ہفتہ میں کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔مرتضی جاوید عباسی نے جہاں اس عمل سے ہزارہ میں ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ کر مثال قائم کی وہیں پی ٹیآئی کی ہزارہ دشمن پالیسی کی اصلیت کو بھی عوام کے سامنے بھرپور طریقے سے اجاگر کر کے لوٹا کریسی کی پہچان  اور ہر دور کے ضمیر فروشی کے نام نہاد ٹھیکیدار و ٹولے کی اصلیت کو  ہزارہ کی عوام کے سامنے واضح کردیا کہ ہزارہ کی ترقی کے دشمنوں نے صوبہ و مرکز میں حکومت میں ہونے کے باوجود گزشتہ چار سالوں سے ان کاموں کو روکنے کا مقصد ہزارہ کی عوام کو سہولیات سے روکنے کے مترادف تھا۔وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے محنت اور کاوش سے جو گیس کے پراجیکٹ پچھلے چار سال سے تحریک انصاف نے روکے ہوئے تھے اور ان پر پابند لگائی ہوئی تھی ان سے پابندی ختم کروا دی اور اب ایک ماہ کے اندر اندر کام شروع ہو گا ان میں شیروان کے  38 گاؤں ،لوئر گلیات کے 11گاؤں ،وادی نیلاں کے 11گاؤں اور سرکل حویلیاں کیالہ ،گھوڑا بزگراں،بٹولنی ،سموالہ اور دیگر گاؤں شامل ہیں۔

مزیدخبریں