وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ ملیر‘ کرکٹ کھیلی‘ سٹریٹ کرائم پر خاتون رو پڑی


کراچی(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کیلئے ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے پر کام کا جائزہ لیا اور اس دوران انہوں نے ملیر ایکسپریس وے محمود آباد میں کرکٹ بھی کھیلی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان  نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو گیند کرائی، وزیراعلی سندھ کے ہمراہ لوگوں نے بھی کرکٹ کا مزہ لیا۔ اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قیوم آباد کے پی ٹی انٹرچینج سے لیکر ایم نائن کاٹھوڑ تک 50 کلومیٹرکی سڑک ہے، ملیرایکسپریس وے کی تعمیر سے شہر سے ٹریفک کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو سٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے روک لیا اور رونے لگی۔ خاتون نے دہائی دی کہ وہ اکیلی کمانے والی ہے۔ اسے لوٹ لیا گیا ہے مدد کی جائے۔ شہر کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لوگوں سے ملنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ ایک معمر خاتون نے انہیں روک لیا اور کہا کہ آپ میرے وزیراعلیٰ ہیں۔ میری بات سنیں۔ مجھے چند روز قبل یہ لوٹ لیا گیا تھا۔ میری کوئی نہیں سن رہا۔ میری کوئی شکایت درج نہیں کر رہا۔ میں اکیلی کمانے والی ہوں۔ میں ایک سکول میں کام کرتی ہوں۔ میری مدد کی جائے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے خاتون کی مدد کا حکم دیا جس پر مرتضیٰ وہاب نے ایس پی گلشن کو خاتون کی مدد کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...