بیجنگ (شہنوا) چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان نئے سال کی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ شی نے چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ شی نے کہا کہ سال 2022ء غیرمعمولی رہا۔ تیزی سے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور عالمی وبا کے مسلسل پھیلائو کا سامنا کرتے ہوئے چین اور روس نے تعلقات میں ہمیشہ صحت مند ترقی کی رفتار برقرار رکھی۔ ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ شی نے کہا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ قریبی تبادلہ برقرار رکھنے کو تیار ہیں اور مختلف شعبوں میں جامع سٹریٹجک اور عملی تعاون کو گہرا کرنے میں دونوں فریقوں کی قیادت کریں گے تاکہ دونوں ممالک اور ان عوام کو فائدہ پہنچے۔
چینی صدر
پیوٹن کو نئے سال کی مبارکباد‘ تجارتی تعاون جاری رہے گا: چینی صدر
Jan 02, 2023