لندن (این این آئی) برطانیہ نے سال نو کے آغاز پر ملک اور عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے پر ایک پاکستانی سمیت 141 شہریوں کو اعلی ترین اعزازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے سال نو کے آغاز پر ملک اور عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے پر ایک پاکستانی سمیت 141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی حکومت نے پاکستانی نژاد مسعود احمد کو نائٹ ہڈ کا اعزاز دیا ہے۔ سینٹر فار ڈیویلپمنٹ کے سربراہ اور آئی ایم ایف میں اعلی ترین عہدوں پر ذمے داریاں نبھانے والے مسعود احمد پاکستان میں پیدا ہوئے اور بچپن بھی پاکستان میں گزارا۔ مسعود احمد نے عالمی ترقی کیلئے کئی منصوبوں کا آغاز کیا۔ اقتصادی ترقی کیلئے ان کی خدمات کا عرصہ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے پر محیط ہے۔
برطانیہ اعلان