گلگت  بلتستان میں سیاحوں کی آسانی کیلئے انفرسٹرکچر بہتر کررہے،راجہ ناصر علی 


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )گلگت  بلتستان سیاحوں کی آسانی کے لیے انفرسٹرکچر بہتر کررہے ہیں، ثقافت کی ترقی اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، راولپنڈی میں ایک نجی کاروباری مرکز ایڈم اینڈ ای ٹریولز کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر سیاحت گلگت و امور نوجوان راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، افتتاحی تقریب میں آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق،نائب صدر فیصل شہزادچیئرمین ایس ایم گروپ آف کمپنیزوسیم ریاض ملک،  مختار احمد سی ای او، ڈائریکٹرز عدنان مختار، راشد منہاس، کامران ظفر اور جنرل منیجر اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر  آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق نے کہاکہ سیاحوں کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والے سیاحوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے مرکزی ایڈم اینڈای ٹ ریولز اس میں اپنا کر دار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن