نوائے وقت شعبہ کمپوٹر کے انچارج حاجی محمد شیراز نقیبی کے برادر اکبر عزیز آباد میں سپرد خاک


اسلام آباد(میگزین رپورٹ) روزنامہ نوائے وقت شعبہ کمپوٹر لے آئوٹ کے انچارج حاجی محمد شیراز نقیبی کے بڑے بھائی، مرحوم غلام نبی کے صاحبزادے اور عتیق نواز کے والد مکرم اختر نواز اتوار کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں اسی روز بعد  نماز مغرب عزیزآباد کے قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔ جنازے میں سیاسی، عوامی، علم و ادب اور صحافتی حلقوں کے نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ قل 3 جنوری بروز منگل  ان کی رہائش گاہ عزیز  آباد میں ادا کی جائیگی ۔دریں اثناء نوائے وقت ہائوس میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں کارکنوں نے حاجی شیراز سے ان کے برادر اکبر کی رحلت پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کی ۔

ای پیپر دی نیشن