اسلام آباد ( خبرنگار)زکوۃ پیڈ اسٹاف پنجاب چھتیس سال سے مستقلی کے منتظر ہیںچار سال قبل وزیراعلی پنجاب نے مستقلی کی منظوری دی تاہم نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا متاثرہ ملازمین کا وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی سے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ زکوۃوعشر پنجاب کے دوہزار سے زائد ملازمین گذشتہ چھتیس سال سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان ملازمین کی معاونت سے ادارے معاملات خوش اسلوبی سے پائیہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیںتحصیل وضلع کی سطح پرزکوۃ کمیٹیوں کی معاونت اور ریکارڈ محفوظ کرنا انہیں کی زمہ داریوں میں شامل ہے ساڑھے چار سال قبل وزیراعلی پنجاب کیجانب سے کمیٹی بنا کر قانون کے مطابق 2004کی پالیسی کے تحت آڈیٹرز کو مستقل جبکہ فیلڈ کلرکس کو گورنمنٹ کنٹریکٹ دینے کی منظوری دی گئی تھی اور ہائیکورٹ میں بھی ان ملازمین کے حق کو تسلیم کیا جا چکا ہے لیکن تاحال اسکا نوٹیفیکیشن جاری ہوا نہ ہی عملدرآمد ہوسکا ہے ۔