وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاںہے :اشفاق پپو


نواں کوٹ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمداشفاق پپو مہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے مگر عمران نیازی کے دور میں ہونیوالے معاہدوں کی وجہ سے اس وقت پوری قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے نواز لیگ نے اپنی سیاست کو دائو پر لگاکر ریاست کو بچانے کیلئے اقتدار قبول کیا مگر اس کے باوجود بھی ہمیں چور اور ڈاکو کہا جارہا ہے یہ کوئی قرین انصاف نہ ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن سے قبل نواز شریف کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کیساتھ الیکشن اصلاحات لاکر شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے آج بھی عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں جس کی وجہ سے توشہ خانہ ،فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نہیں کئے جارہے اب پاکستان میں دوہرے معیار کا انصاف نہیں چلے گاان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اگر بچانا ہے تو پھر نواز شریف کو باعزت وطن واپس لانا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن