راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں نان بائیوں نے آٹے کے بڑھتے نرخ، گیس کی قلت اور ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کے باعث کے از خود روٹی اورنان کی قیمت میں اضافہ کر دیا، پتیری روٹی 20 روپے اور خمیری روٹی 25روپے میں مختلف جگہوں پر فروخت کی جانے لگی، کئی علاقوں میں تو روٹی 25 اور 30 روپے میں بھی فروخت ہو رہی ہے، بعض علاقوں میں یہی روٹی اٹھارہ اور 22روپے میں فروخت کی جارہی ہے، شہریوں کی جانب سے روٹی کی قیمت میں اضافہ حکومت کی جانب سے ناکافی اقدامات کا نتیجہ ہے ، شہریوں نے کہا کہ آٹے کی قلت اور قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جائے گا توعوام کو سستی روٹی کہاںسے ملے گی، حکومت کو چاہیے کو سب سے پہلے آٹے کی قلت کو پورا کیا جائے اور قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام کو سستی روٹی کی فراہمی کیلئے کردار ادا کیا جائے، ایسے زرعی ملک میں آٹے کی قلت حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔