خاتم النبین ؐیونیورسٹی کا قیام خوش آئندہ اقدام ہے:طاہر مجید


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے لاہور میں خاتم النبین ﷺ یونیورسٹی کا قیام خوش آئندہ اور قابل تحسین کا م ہے جسے امت مسلمہ خراج تحسین پیش کرتی ہیں چوہدری پرویز الٰہی محب وطن سچے عاشق رسول ﷺ ہے جنہوں نے تحفظ ختم نبوت کیلئے اقدامات کرکے امت مسلمہ کے دل جیت لیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک محمد بوٹا ،سکندر مجید اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری طاہر مجید نے کہاکہ خاتم النبین ﷺ یونیورسٹی کا بل پاس کرنا اور خاتم النبین ﷺ یونیورسٹی کا الحاق جامعتہ الازہزا یونیورسٹی مصر کے ساتھ ہونا باعث فخر ہے انہوں نے کہاکہ حکومت قادیانیوں کو پارلیمنٹ کے فیصلوں کا پابند بنائے اورا نہیں شعائر اسلام کے استعمال سے سخت سے روکے فتنہ قادیانیت کا وجود اسلام اورپاکستان کیلئے خطرہ ہے پنجاب حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود خدمت قرآن تحفظ قرآن ناموس رسالت کیلئے بڑے مثبت اور تعمیری فیصلے کیے ہیں اور اسمبلی میں قرآن کریم کی دو آیات حدیث آویزاں کی جن کوملت اسلامیہ کبھی فراموش نہیں کر پائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن