اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان میں محدود پیمانے پر فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیئے سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل فروری 2023 میں شروع کےا جائے گا جس میں ملکی غیر ملی کمپنےاں حصہ لیں گی اس کے لیئے قوا ئدو ضوابط کے مطابق شرائط پرپوری اترنے والی کمپنےاں ففتھ جنریشن ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی میں بولےاں دینے کی اہل ہوں گی ، شرو ع میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی سروس بڑے شہروں تک ہوگی بعد ازاں اسے وسعت دی جائے گی کیونکہ اس سروس کے لیئے ان علاقوں میں سو فیصد آپٹیکل فائبر کا ہونا ضرو ی ہے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تمام انتظامات تقریبا مکمل کرلیئے گئے ہیں۔جون 2022 تک کی مدت میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 148 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے ۔
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے سپیکٹرم نیلامی فروری میں ہو گی
Jan 02, 2023