اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ آج 2 جنوری کو ریٹائرہو جائیں گے،وفاق نے چیئرمین پی ٹی اے کو توسیع دینے کی سمری مسترد کردی تھی جس کے بعد ؛نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے ،ذرائع کے مطا بق چیئرمین پی ٹی اے کو مزید 4 چارسال کی توسیع دینے کی سمری حکومت کو بھیجی گئی تھی کابینہ ڈویژن نے نئے چیئرمین پی ٹی اے کیلئے 15 یوم میں درخواستیں طلب کر لی ہیں عامر عظیم باجوہ کی تعیناتی 2018 میں 4 سال کیلئے کی گئی تھی چیئرمین کیلئے عمر کی حد 57 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ عامر عظیم باجوہ کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔
ریٹائر