اسلام آباد(صلاح الدین خان )کیبنٹ ڈویژن کے ادارے (NTISB)نیشنل ٹیلی کام اینڈ سیکیورٹی بورڈ نے سرکاری محکموں کی ویب سائٹس پر متوقع سائبر اٹیک کے امکان کے حوالے سے سیکیورٹی الرٹ جاری کےا ہے جس میں اداروں کو ممکنہ حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایڈوائزی نوٹ میں کہا گےا ہے کہ حالیہ انڈین نیوز چینل کو ہیک کرکے (پاکستان کے نام پر) اینٹی انڈین گورنمنٹ مواد چلاےا گےا، پیمرا اس حوالے سے مانیٹرنگ کا کردار ادا کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسا پاکستانی میڈےا چینلز پر نہ ہو ، تمام سرکاری ادارے ویب سائٹس پر کوئی نےا پروگرام فوری لوڈ نہ کریں ، اس سے پہلے تین ماہ تک اسے ٹیسٹ چیک کےا جائے ،کوئی غیر متعلقہ مشکوک ویب ، میسج، ایپلی کیشن کو نہ کھولا جائے ، نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی تدابیر اختےار کی جائیں۔مانیٹرنگ کا نظام ہر وقت فعال رکھا جائے ۔سپیشل کیمونیکیشن آرگنائنزیشن(SCO)وہ بانی کمپنی ہے جو آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان میں ٹیلی کام سروسز فراہم کرتی ہے سائبر سیکیورٹی کے باعث صرف یہی کمپنی ان علاقوں میں ٹیلی کم سروسز فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے
الرٹ جاری
سرکاری محکموں کی ویب سائٹس پر حملے کا خدشہ، سیکیورٹی الرٹ جاری
Jan 02, 2023