متاثرین نصیرآباد کو سرد موسم میں خیمے فراہم کیے جائیں:امداد حسین مری

Jan 02, 2023


 نصیرآباد (نامہ نگار)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صوبائی سنیئر نائب صدر امداد حسین مری نے کہا ہے کہ  پانچ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود سیلاب اور بارشوں کا پانی نہیں نکلا جا سکا متاثرین کی مشکلات کم نہیں ہو سکی شدید گرمی کا تو متاثرین نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب شدید سردی میں متاثرین کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں سخت سردی میں عوام کی خدمت کرنے والا کوئی نہیں ہے صوبائی حکومت فوری طور پر نصیر آباد کے سیلاب متاثرین کے لئے ٹینٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف علاقوں میں بارش اور سیلاب کا پانی نکالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ متاثرین کی مشکلات کم ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا امداد حسین مری نے کہا پانی جمع ہونے سے مختلف وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ بارشوں اور سیلابی پانی نکالنے کے لیے بھی عملی طور پر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان متاثرین کے ساتھ ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گے۔

مزیدخبریں