کوئٹہ( این این آئی) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر میں نظام زندگی جام کر دیاگیا۔ را ت کی تاریکی میں دھرنے پر حملہ کرکے ،مظاہرین پرتشددگرفتاریاں ،مقدمات سے دھرنے رکے گانہ عوام کا غصہ ٹھنڈاہوگا حکومت مذاکرات ،بات چیت کے ذریعے تسلیم شدہ مطالبات کو مان پر اس عمل کرکے دھرنا مظاہرین کاغصہ ٹھنڈاکریں۔حکومت اورانکے وزراء و ترجمان اور مشیران غلط بیانی سے گریز کریں ،قومی میڈیا دھرنے والوں کے مؤقف وبیانیہ کو کوریج دیں انہوں نے کہا گوادر کے عوام جائز وتسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ صوبائی حکمرانوں کو چاہیے گوادر کے عوام کے عوامی جمہوری قانونی مطالبات تسلیم کریں تاکہ گوادرمیں حالات معمول پر آجائیں۔جماعت اسلامی سی پیک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔حق دو تحریک پرامن جمہوری تحریک مولانا ہدایت الرحما ن اس کی قیادت کر رہے ہیں بدقسمتی سے حکمران چاہتے ہیں کہ حق دو تحریک بھی شدت اختیار کرکے پہاڑوں کی طرف جائے ۔دس ماہ پہلے حکومتی ٹیم وزیر اعلیٰ کی قیادت میں جو مطالبات تسلیم کییگئے حکومت نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جسکی وجہ سے حق دوتحریک گوادر کے عوام نے دوبارہ پرامن احتجاج ودھرناشروع کیا۔